اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بدھ سے کورونا پابندیاں ختم ہونے کا امکان

رضیہ خان  پير 14 فروری 2022
کم پھیلاؤ والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوں گی

کم پھیلاؤ والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوں گی

 اسلام آباد: کورونا کیسز میں کمی آنے سے اسلام آباد ،لاہور سمیت مختلف شہروں میں بدھ سے پابندیاں ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

این سی او سی اور حکومت کی جانب سے کورونا پھیلاؤ میں کمی والے شہروں اور علاقوں میں پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں۔ 10 فی صد سے کم کورونا شرح والے شہروں میں پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے گا جس کا اطلاق 16 فروری بدھ سے ہوگا۔

کم پھیلاؤ والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوں گی اور ایس او پیز کے ساتھ ہوٹلز میں ڈائن ان کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کورونا پھیلاؤ والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔