بگ تھری: پاکستان کرکٹ کے مفادات کو ترجیح دینی چاہیے، شاہد آفریدی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 19 فروری 2014
میں اس وقت مکمل فٹ اور ایونٹس میں بہترین کھیل پیش کر اپنی ٹیم کے کام آنا چاہتا ہوں،آل راؤنڈر۔
فوٹو: فائل

میں اس وقت مکمل فٹ اور ایونٹس میں بہترین کھیل پیش کر اپنی ٹیم کے کام آنا چاہتا ہوں،آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

کراچی: آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ بگ تھری کے معاملے میں پاکستان کرکٹ کے مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔

ایک نجی ٹی وی سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہونا چاہیے جس میں ہماری ٹیم بھارت میں کھیلے اور وہ اس سے 2،3 سو کروڑ روپے کمائیں، بدلے میں ہمارے ساتھ نہ تو کھیلنے کو تیار ہوں اور نہ ہمارے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل کریں۔ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میں اس وقت مکمل فٹ اور دونوں ایونٹس میں بہترین کھیل پیش کر اپنی ٹیم کے کام آنا چاہتا ہوں، مجھے پورا یقین ہے کہ ہماری ٹیم ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ معین خان کے ہیڈ کوچ مقرر ہونے اور شعیب محمد کو فیلڈنگ ذمہ داریاں ملنے سے ماحول زیادہ خوشگوار ہوگیا ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو اس سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے، مجھے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں بھی پاکستان کی جانب سے اچھے کھیل کی امید ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔