ای او بی آئی کرپشن اسکینڈل کا اہم ملزم عبدالقیوم گرفتار

آئی این پی  بدھ 19 فروری 2014
پلازہ ڈیل میں ظفر گوندل کو 25 کروڑ اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو 5 کروڑ رشوت کا اعتراف۔ فوٹو: فائل

پلازہ ڈیل میں ظفر گوندل کو 25 کروڑ اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو 5 کروڑ رشوت کا اعتراف۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایف آئی اے نے ای او بی آئی کرپشن اسکینڈل کیس میں ملوث اہم ملزم عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا اور ملزم نے ابتدائی تفتیش میں ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

ملزم نے پلازہ ڈیل اسکینڈل میں سے 25کروڑ روپے ظفر گوندل اور پیپلزپارٹی کے ایک اہم رہنما کو 5کروڑ روپے رشوت دینے کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ملزم عبدالقیوم کو گرفتارکیا ہے جس نے ظفر گوندل سے ڈیل کر کے اسلام آباد میں ایک کرائون پلازہ جس کی مالیت 55کروڑ تھی اسے ای او بی آئی کو ایک ارب 20کروڑ میں فروخت کیا اور قومی خزانے کو60کروڑ کا نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق گجرات سے پیپلزپارٹی کے ایک رہنما نے بھی اسی ڈیل میں 5کروڑ روپے وصول کئے تھے اور ظفر گوندل کو ڈیل کرنے پر آمادہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم عبدالقیوم نے ابتدائی تفتیش میں ظفر گوندل کو 25 کروڑ روپے کی رشوت دینے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔