پاکستان اور چین سے بیک وقت جنگ لڑنا دشوار ہوگا، بھارتی فضائیہ

مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 19 فروری 2014
پاک، بھارت جنگ کی صورت میں چین سے بھارت کو خطرہ نہیں ہوسکتا،اعلیٰ افسر کی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ۔فوٹو:فائل

پاک، بھارت جنگ کی صورت میں چین سے بھارت کو خطرہ نہیں ہوسکتا،اعلیٰ افسر کی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ۔فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت کا پاکستان اور چین سے بیک وقت جنگ لڑنا دشوار ہوگا۔ بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ افسر نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ میں کہاکہ چین کے بھارت پر حملے کی صورت میں پاکستان شورش زدہ علاقوں میں کارروائی کرسکتا ہے۔

پاک، بھارت جنگ کی صورت میں چین سے بھارت کو خطرہ نہیں ہوسکتا تاہم چین اور پاکستان خطرناک حریف ہونگے، اس کے لئے تیار رہنا ہوگا، حملے کی صورت میں حکمت عملی تیارکرلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔