پی آئی اے کا ایران کیلیے 25 فروری سے پروازیں شروع کرنیکا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  بدھ 19 فروری 2014
اے ٹی آر طیاروں کی ٹریننگ کیلیے سیمولیٹر خریدنے کی منظوری،شجاعت عظیم نے بریفنگ دی۔ فوٹو: فائل

اے ٹی آر طیاروں کی ٹریننگ کیلیے سیمولیٹر خریدنے کی منظوری،شجاعت عظیم نے بریفنگ دی۔ فوٹو: فائل

کراچی: پی آئی اے رواں ماہ میں ایران کیلیے اپنی پروازوں کا آغازکریگی اس بات کا فیصلہ پی آئی اے بورڈ اجلاس میں کیا گیا پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے354 ویں اجلاس سیکریٹری ایوی ایشن اورچیئر مین پی آئی اے محمد علی گردیزی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسلم خالق،اعظم سہگل، غیاث الدین احمد، عاطف باجوہ، ملک نذیراحمد،یوسف وقار اورمینجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے نے شرکت کی، اجلاس میں بتایاگیا کہ  25 فروری سے لاہور سے براستہ کوئٹہ مشہدکیلیے ہفتہ واردوپروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔ اجلاس میں اے ٹی آر طیاروں کی ٹریننگ کیلیے سیمولیٹرکی خریداری سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیاگیا  جبکہ جنرل سیلزایجنٹس کی تقرری بورڈ آف ڈائریکٹرزکی منظوری سے مشروط کردی گئی ہے، اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیاکہ نئے طیاروںکے لیزپر حصول سے پہلے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی سے مارچ 2014 کے آخر تک سیفٹی سرٹیفکیٹ کی تجدیدکرائی جائیگی ائیر لائن کے آپریشن کویورپی ممالک میں جاری رکھنے کیلیے اس سرٹیفکیٹ کاحصول انتہائی ضروری ہے۔بورڈ نے ATR طیاروں کی ٹریننگ کے لیے سیمولیٹرخریدنے کی بھی منظوری دے دی جس سے پائلٹس کی ٹریننگ پرہونے والے بھاری اخراجات کاخاتمہ ہوگااوراس سے دوسری ایئر لائنوںکے پائلٹس کی ٹریننگ کے ذریعے ریونیوکاحصول بھی ممکن ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔