کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ، حساس تھانوں کے اطراف خندقیں کھود دی گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 19 فروری 2014
دہشت گرد گاڑی کے ذریعے تھانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، ذرائع   فوٹو؛فائل

دہشت گرد گاڑی کے ذریعے تھانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، ذرائع فوٹو؛فائل

کراچی: شہر میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث حساس تھانوں کے اطراف خندقیں کھود دی گئیں جب کہ سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے حساس تھانوں میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث خندقیں کھودی گئی ہیں۔ سرجانی ٹاؤن اور سہراب گوٹھ کے تھانوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے اہلکاروں کی بھاری نفری کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گاڑی کے ذریعے تھانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے سائٹ میں نورس چورنگی کے قریب سے 12 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔