دینی مدارس کو خلیجی ممالک سے ملنے والی امداد پر نظر ہے، وزیرمملکت برائے داخلہ

ویب ڈیسک  بدھ 19 فروری 2014
کراچی میں امن و امان کے قیام کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، بلیغ الرحمان فوٹو: فائل

کراچی میں امن و امان کے قیام کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، بلیغ الرحمان فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایران اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے دینی مدارس کو ملنے والی امداد پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی ہیں ،وزارت داخلہ کی جانب سے اب تک 60 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا جاچکا ہے جن کی کارروائیوں پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے ، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر نگرانی پولیس اور رینجرز کی مدد سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جارہا ہے اور وفاق اس سلسلے میں سندھ کی مدد کر رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔