شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی کارپرفائرنگ، 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 19 فروری 2014
فائرنگ کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، پولیٹیکل انتظامیہ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

فائرنگ کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، پولیٹیکل انتظامیہ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

میرعلی: شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں کارپرفائرنگ کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق کار پرفائرنگ کا واقعہ میرعلی کے مقام میرکلی کے قریب پیش آیا جہاں کار میں سوار مسلح افراد نے ایک کار پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کی فوری طورپروجوہات سامنے نہیں آسکیں کہ آیا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا اس کی کوئی اوروجہ ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔