خیبر پختون خوا میں پہلی بار خاتون اے آئی جی تعینات

کرائم رپورٹر  پير 21 فروری 2022
خاتون پولیس آفیسر عاشہ گل کی تصویر (فوٹو : کے پی کے پولیس)

خاتون پولیس آفیسر عاشہ گل کی تصویر (فوٹو : کے پی کے پولیس)

پشاور: خیبر پختون خوا میں پہلی بار خاتون پولیس آفیسر کو اے آئی جی تعینات کردیا گیا، صوابی سے تعلق رکھنے والی آفیسر عائشہ گل کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں خاتون پولیس آفیسر عائشہ گل کو خیبر پختون خوا پولیس کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی جی تعینات کردیا گیا۔ پولیس سروسز گروپ کی خاتون آفیسر کا تعلق ضلع صوابی ہے۔

KPK First AIG Police Aysha gul 2

عائشہ گل نے اے آئی جی جینڈر کا چارج سنبھال لیا ہے، وہ  خواتین، ٹرانس جینڈرز اور بچوں کے حقوق پر کام کریں گی، سینٹرل پولیس آفس پشاور میں جینڈر ایشوز کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔