کراچی میں12 سے زائد فلموں کی شوٹنگ کی تیاریاں جاری

پرویز مظہر  جمعرات 20 فروری 2014
ہجرت،رابطہ،مین آف دی میچ،مالی سمیت دیگر فلموں کی شوٹنگ آئندہ ماہ شروع ہونے کا امکان. فوٹو: فائل

ہجرت،رابطہ،مین آف دی میچ،مالی سمیت دیگر فلموں کی شوٹنگ آئندہ ماہ شروع ہونے کا امکان. فوٹو: فائل

کراچی: 2014فلم انڈسٹری کا کامیاب ترین سال ثابت ہوگا ، متعدد ٹیلی ویژن اور فلمی شخصیات نے اپنی نئی فلموں کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔

امید ہے آئندہ ماہ ایک درجن سے زائد فلموں کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی،  ہدایت کارفاروق مینگل دو فلمیں’’ ہجرت‘‘ اور’’ رابطہ‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ ہمایوں سعید کی فلم’’ مین آف دی میچ‘‘ کی فلمبندی بھی اسی ماہ شروع کردی جائے گی، قیصر خان نظامانی کی فلم’’ مالی‘‘ کی ڈائریکشن ایس سلیمان دیں گے جو ان دنوں فلم کی شوٹنگ کا شیڈول ترتیب دے رہے ہیں، ادکار جاوید شیخ نے بھی اپنی فلم کا پیپر ورک مکمل کرلیا اس فلم میں ادکار ندیم، ہمایوں سعید، اہم کردار ادا کریں گے، زیبا بختیار کی فلم آپریشن021 مکمل ہوچکی ہے، جو جلد ریلیز کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، ادکار ساجد حسن کی فلم التوا کا شکار ہے لیکن وہ جلد اس فلم کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، عبداﷲ کادوانی بھی فلم کی تیاروں میں مصروف ہیں ،وہ فلم کاا سکرپٹ مکمل کرچکے ہیں جب کہ ان کی فلم کی کاسٹ کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ہدایت کار سعید رضوی بھی ان دنوں اپنی نئی فلم کا اسکرپٹ مکمل کرارہے ہیں ۔

جس کا افتتاح مارچ میں ممکن ہے جب کہ وہ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سری لنکا میںکرنے  کا ارداہ رکھتے ہیں، فلم  اور ٹی وی  ادکار ہمایوں گیلانی جن کی فلم ’’ہوٹل‘‘ مکمل ہوچکی ہے وہ بھی  ایک اور نئی فلم کی منصوبہ کررہے ہیں،سلطانہ صدیقی کی فلم جس کی فلم بندی امریکا میں کی گئی تھی وہ بھی مکمل ہوچکی ہے امید ہے کہ یہ فلم آئیندہ ماہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، معروف ہدایت کار سید نور کی فلم’’ بھائی وانٹیڈڈ‘‘ کی فلم بندی بھی کراچی میں کی جائے گی جو آئیندہ ماہ ممکن ہے ، جب کہ یاسر نواز، مرینہ خان،فہیم برنی اور دیگر لوگ بھی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں،فلم انڈسٹری کے حوالے سے یہ ایک بہترین پیش رفت ہے جس کے بعد پاکستان کی فلم انڈسٹری کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔