ٹریفک جام سے نمٹنے کیلیے تاجر رضا کار دیں، غلام قادر تھیبو

بزنس رپورٹر  جمعرات 20 فروری 2014
ماس ٹرانزٹ کے آغاز سے مشکلات حل ہوسکتی ہیں ،غلام قادر کا اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: عرفان علی/ ایکسپیریس/فائل

ماس ٹرانزٹ کے آغاز سے مشکلات حل ہوسکتی ہیں ،غلام قادر کا اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: عرفان علی/ ایکسپیریس/فائل

کراچی: کراچی میںٹریفک کی بگڑتی صورتحال پرقابو پانے کے لیے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے تاجربرادری سے تعاون طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک جام معمول بن گیا ہے بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے کیلیے تمام شاہراہوں پرٹریفک پولیس کی تعیناتی ممکن نہیں ہے۔

تجارتی انجمنیں ٹریفک پولیس کی معاونت کیلیے اپنے رضا کار نامزد کریں، یہ بات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس غلام قادر تھیبو نے ایوان تجارت و صنعت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی، انھوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس تنہا ٹریفک کی صورتحال کوبہتربنانے کی متحمل نہیں۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہرمیں ٹریفک کے اژدہام میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے جس کی بنیادی وجہ ماس ٹرانزٹ سہولت کا موجود نہ ہونا ہے، اگر ماس ٹرانزٹ کا آغاز کر دیا جائے تو ٹریفک سے متعلق درپیش مشکلات کا حل نکل آئے گا، شہر کے ترقیاتی کام ، دھرنے اور کراچی آپریشن کے باعث بھی ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا رہتا ہے کیونکہ جب بھی کسی علاقے میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے دہشت گردوںکے خلاف آپریشن کیاجاتا ہے تو علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی جاتی ہے جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔1

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔