ذکا اشرف کی مبینہ مالی بے ضابطگیاں، نیب، ایف آئی اے اور حکومت سے جواب طلب

ایکسپریس نیوز  جمعرات 20 فروری 2014
عدالت ان کے خلاف کارروائی کرے اور نیب کو تحقیقات کا حکم دے۔درخواست گزار.
فوٹو: فائل

عدالت ان کے خلاف کارروائی کرے اور نیب کو تحقیقات کا حکم دے۔درخواست گزار. فوٹو: فائل

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک ذکا اشرف کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو مہینے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار سہیل منصور آغا نے موقف اختیار کیا کہ ذکا اشرف نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بینک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور کرپشن کی، عدالت ان کے خلاف کارروائی کرے اور نیب کو تحقیقات کا حکم دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔