قصور سے 'را' کے 3 ایجنٹ گرفتار، بھارتی پاسپورٹ اور حساس تنصیبات کے نقشے برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 20 فروری 2014
حساس ادارے نے تینوں افراد کو تفتیش کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. فوٹو: فائل

حساس ادارے نے تینوں افراد کو تفتیش کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. فوٹو: فائل

قصور: خفیہ اداروں نے کارروائی کر کے قصور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے 3 مبینہ ایجنٹ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹس، کرنسی، حساس تنصیبات کے نقشے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے قصور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے 3 مبینہ جاسوس گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹس، بھارتی کرنسی، فوجی چھاؤنیوں کے نقشے، سرحد پر تعینات یونٹس کی تفصیلات، 4 اسٹین گن اور پستول برآمد کر لیں۔ گرفتار ہونے والے تینوں افراد قصور کے رہائشی ہیں اور ان کی شناخت عمیر، کاشف اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حساس ادارے نے تینوں افراد کو تفتیش کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔