قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ اٹیک بہت مضبوط ہے، بولنگ کوچ محمد اکرم

ویب ڈیسک  جمعرات 20 فروری 2014
اچھے بالرز کی موجودگی میں بولنگ کوچ بننے کو خوش قسمتی سمجھتا ہوں، محمد اکرم۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

اچھے بالرز کی موجودگی میں بولنگ کوچ بننے کو خوش قسمتی سمجھتا ہوں، محمد اکرم۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بو لنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک مضبوط ہے جس طرح دینا کی بہترین ٹیمیں پلاننگ کرتی ہیں ہم بھی اسی طرح پلاننگ کرتے ہیں تاہم گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانی ہوتی ہے۔

لاہور کے قذاقی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اکرم کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں شریک تمام ٹیمیں اچھی ہیں، پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں جب کہ افغانستان کی ٹیم جس طرح کی کرکٹ کھیل رہی ہے اسے بھی آسان حریف نہیں سمجھا جا سکتا، ایشیا کپ میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا اسپن ڈپارٹمنٹ بہت اچھا ہے، فاسٹ بولرنے بھی ضرورت پڑنے پر اچھی کارکردگی دکھائی، اچھے بولرز کی موجودگی میں بولنگ کوچ بننے کو خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑیوں کو چوٹیں لگتی رہتی ہیں اور محمد عرفان کا قد اور جسم انجری کو جلدی قبول کر لیتا ہے، کوشش ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر گل کی ٹیم میں واپسی سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا، خوشی ہے کہ عمر گل کی کارکرگی میں دن بدن بہتری آ رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔