عدالتی حکم پر ناصرہ خاتون جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر

صفدر رضوی  منگل 1 مارچ 2022
ناصرہ خاتون کی تقرری تاحکم ثانی کی گئی ہے  فوٹوفائل

ناصرہ خاتون کی تقرری تاحکم ثانی کی گئی ہے فوٹوفائل

کراچی: عدالتی احکامات پر جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو عہدے سے ہٹاکر ناصرہ خاتون کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا۔

حکومت سندھ نے عدالتی احکامات پر جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو عہدے سے ہٹادیا ہے اور ان کی جگہ یونیورسٹی کی سینیئر ترین پروفیسر اور ڈین سائنس ناصرہ خاتون کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا ہے۔

ناصرہ خاتون کی تقرری تاحکم ثانی کی گئی ہے۔ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔