کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، اے این پی کے 2 رہنماؤں سمیت 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 20 فروری 2014
جاں بحق ہونے والے اے این پی کے رہنماؤں کی ناظم اللہ ناظم اور ڈاکٹر اسرار اللہ کے نام سے شناخت ہوئی ۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

جاں بحق ہونے والے اے این پی کے رہنماؤں کی ناظم اللہ ناظم اور ڈاکٹر اسرار اللہ کے نام سے شناخت ہوئی ۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے 2 رہنماؤں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی میں ایم پی آر کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے 2 رہنما اور 12 سالہ بچے  سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے اے این پی کے رہنماؤں کی ناظم اللہ ناظم اور ڈاکٹر اسرار اللہ کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب لیاری کے علاقے گل محمد لین اور دھوبی گھاٹ میں گینگ وار کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران جدید ہتھیاروں اور راکٹوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں گینگ وار کا ایک کارندہ مارا گیا۔ ادھر نیو ایم اے جناح روڈ پر بال بم حملے میں اہلسنت والجماعت کے 2 کارکن زخمی ہوگئے، کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات کے بعد آج شہر کے مختلف علاقوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔