- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
ملیر ندی کے قریب 2 چنگ چی رکشوں میں تصادم، خواتین سمیت 11 افراد زخمی
کراچی: ملیر ندی کے قریب 2چنگ چی رکشوں میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 11افراد زخمی ہوگئے ، قائد آباد مرغی خانہ پل پر ڈمپر نے سوزوکی پک اپ اور ٹیکسی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں سوزوکی پک اپ اور ٹیکسی میں آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود ملیرندی میں تیز رفتار2 چنگ چی رکشوں میں خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں11ا فراد زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،تمام زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا،جناح اسپتال کی انچارج سیمی جمالی نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہو نے والے افراد میں6 خواتین 30 سالہ سنجیدہ زوجہ شاہد،30سالہ نادرہ زوجہ نظام ،18سالہ رئیسہ بی بی دختر حنیف،40سالہ نسرین زوجہ حنیف،35 سالہ انوری بیگم زوجہ معین،30 سالہ ثریا زوجہ منظور،30 سالہ خاور ولد غلام ،25 سالہ صدام ولد اقبال،18سالہ طلحہ ولد عطااﷲ اور40 سالہ نامعلوم شامل ہیں، انھوں نے مزید بتایا کہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے،ایس ایچ او طارق رحیم نے ایکسپریس کو بتایا کہ حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا،ایک موٹر سائیکل سوار اچانک رکشے کے سامنے آگیا جس کو بچاتے ہو ئے دونوں رکشے آپس میں ٹکرا گئے۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ایک رکشے کے ڈرائیوکو گرفتار کر لیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے ، خلد آباد چوکی کی حدود مرغی خانہ پل پر تیز رفتار ڈمپر نے مٹی کے تیل کے ڈرموں سے لدھی ہوئی سوزوکی اور ٹیکسی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ڈمپر ،سوزوکی اور ٹیکسی میں آگ بھڑک اٹھی ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر فائر بریگیڈ عملے کو طلب کردیا اس دوران سوزوکی پک اپ اور ٹیکسی مکمل جل گئی جبکہ ڈمپر جزوی طور پر جل گیا ،خلد آباد چوکی انچارج رضا سولنگی نے ایکسپریس کو بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا،انھوں نے بتایا کہ سوزوکی پک اپ مٹی کے تیل کے ڈرموں سے لدھی ہوئی تھی اور جیسے ہی ڈمپر نے ٹکر ماری اسی دوران رگڑ کھانے اٹھنے والی چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سوزوکی اورٹیکسی مکمل جل گئی،ڈمپر جزوی طور پر جلا،انھوں نے بتایا کہ حادثے میں ایک دانش نامی نوجوان بھی زخمی ہوا جسے قریبی اسپتال میں فوری طبی امداد دینے کے بعدگھر روانہ کردیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔