شمالی وزیرستان میں کارروائی: ملک بھر میں دہشت گردی کا خدشہ

آئی این پی  جمعـء 21 فروری 2014
وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی ہا ئی الرٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
فوٹو: فائل

وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی ہا ئی الرٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / لاہور: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف فوجی کارروائی کے بعدملک بھرمیں دہشت گردی کی کارروائیوں کا خدشہ ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کوسیکیورٹی ہا ئی الرٹ کرنے کی ہدایت کردی ۔

جمعرات کوسیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کے ردعمل میں دہشت گردوں کی جانب سے پنجاب اورملک کے دیگر صوبوں میں دہشت گردانہ کا رروائیاں کی جاسکتی ہے جس کے خدشے کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب سمیت چا روں صوبائی حکو متوں کوتمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی ہا ئی الرٹ کر نے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔