قومی اسمبلی کا اجلاس 24 فروری کو طلب طالبان سے مذاکرات پر بات ہوگی

نمائندہ ایکسپریس / خبر ایجنسیاں  جمعـء 21 فروری 2014
شیڈول اورایجنڈے کو حتمی شکل دینے کیلیے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا.
فوٹو: فائل

شیڈول اورایجنڈے کو حتمی شکل دینے کیلیے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا. فوٹو: فائل

اسلام آباد: قائم مقام صدر مملکت سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا 9واں سیشن پیر24 فروری کی شام4 بجے طلب کرلیا ہے۔

قائم مقام صدر نے آئین کے آرٹیکل54کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اسمبلی اجلاس کے شیڈول اورایجنڈے کو حتمی شکل دینے کیلیے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی پیر کی سہ پہر3بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔