ایف سی اہلکاروں کے قتل کا الزام بے بنیاد ہے البتہ پاکستان خود دہشتگردوں کوپناہ دیتا ہے، افغان حکام

ویب ڈیسک  جمعـء 21 فروری 2014
 افغانستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے، صدارتی ترجمان۔ فوٹو: فائل

افغانستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے، صدارتی ترجمان۔ فوٹو: فائل

کابل: افغانستان نے 23 مغوی ایف سی اہلکاروں کے افغان سرزمین پر قتل کے پاکستانی الزام کو مسترد کرتے ہوئے  الٹا پاکستان پر شدت پسندوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے  سے بات کرتے ہوئے افغان صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایف سی اہلکاروں کے افغان سرزمین پر قتل کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے البتہ پاکستان خود شدت پسندوں کو پناہ دیتا ہے جس کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہو ئے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان خود دہشت گردی کا شکاراور شدت پسندوں کے حملوں کی زد میں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان متعدد مرتبہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناگاہوں کے حوالے سے افغان حکام سے احتجاج کرچکا ہے جب کہ مشیر سرتاج عزیز نے جمعرات کو مالدیپ میں افغان وزیر خارجہ  کے ساتھ ملاقات کے دوران افغان سرزمین پر 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل پر شدید احتجاج اورانہیں پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔