تیل کی عالمی قیمت 105 ڈالر فی بیرل پر آ گئی

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 12 مارچ 2022
رینٹ کروڈ کی مئی کیلئے فراہمی کے سودے 22ڈالر(17فیصد سے زائد) کمی کے ساتھ 105.60 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔فوٹو:انٹرنیٹ

رینٹ کروڈ کی مئی کیلئے فراہمی کے سودے 22ڈالر(17فیصد سے زائد) کمی کے ساتھ 105.60 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔فوٹو:انٹرنیٹ

سنگا پور: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 17فیصد تک گرنے کے بعد برینٹ کروڈ 105ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں رینٹ کروڈ کی مئی کیلئے فراہمی کے سودے 22ڈالر(17فیصد سے زائد) کمی کے ساتھ 105.60 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس لائٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 13.29ڈالر (10.4 فیصد)کی کمی کے ساتھ 114.69ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین جنگ کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔