مسجدالحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا پابندیوں کے بغیرنمازادا کی

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 مارچ 2022
ہرعمر کے بچوں کوحرمین شریفین میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے،سعودی حکام:فوٹو:سوشل میڈیا

ہرعمر کے بچوں کوحرمین شریفین میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے،سعودی حکام:فوٹو:سوشل میڈیا

مکتہ المکرمہ: سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد مسجد الحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے سماجی فاصلے کے بغیرنمازادا کی۔

سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ کے ترجمان  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  مسجد الحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا  پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ ادا کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہرعمر کے بچوں کواپنے والدین اوررشتے داروں کے ساتھ مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ   میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ  رواں سال بڑی تعداد میں لوگ حج ادا کرسکیں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز کیلئے اجازت ناموں کی پابندی بھی اب ختم کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔