بچوں کا ادبی میلہ شروع، رنگا رنگ تقریبات، نشستوں، ڈرامے اور موسیقی کا اہتمام

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 22 فروری 2014
بھٹائی کی تشریح پرادبی نشست،بچوں کیلیے کتابوں کا اجرا، بول کہ لب آزاد ہیں تیرے میں اظہارخیال،بچوں کی شہزاد رائے کیساتھ گلوکاری۔ فوٹو: ایکسپریس

بھٹائی کی تشریح پرادبی نشست،بچوں کیلیے کتابوں کا اجرا، بول کہ لب آزاد ہیں تیرے میں اظہارخیال،بچوں کی شہزاد رائے کیساتھ گلوکاری۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: بچوں کاگیارہواں ادبی میلہ آرٹس کونسل میں شروع ہو گیا، ادارہ تعلیم و آگہی کی بیلہ رضا جمیل میلے کی بانی اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید شریک بانی ہیں۔

میلہ اوپن سوسائٹی فائونڈیشنز، آرٹس کونسل،کراچی یوتھ انیشیٹیو، اور حبیب بینک کے تعاون سے جاری ہے، میلے کا آغاز بیلہ رضا جمیل نے کیا اس موقع پر امینہ سید، نرگس سلطانہ، احمد شاہ،مشہود رضوی،سیما کامل اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری،ایجوکیشن اینڈ لٹریری ڈپارٹمنٹ  ڈاکٹر فیض اللہ پیچو نے بھی خطاب کیا،جمعہ کو مطالعہ کی عادت کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ مختلف رنگا رنگ سرگرمیوں میں خالد انعم کے ساتھ موسیقی کی نشست ہوئی بچوں کو علی بابا اور چالیس چور،چلغوزے اور موزے تھیٹر ڈرامے ،ٹوفی ٹی وی کہانی ٹائم، سنگ اے سانگ اور پتلی تماشا دکھایا گیا، نصاب اور نصابی کتب موجودہ مسائل کیا ہیں کیا ان کا کوئی حل ہے ، مختلف طریقوں سے اوائل عمری میں مطالعے کو فروغ دینے جیسے عنوانات پر گفتگو کی گئی،21 صدی کے اسکولوں کے لیے شاہ عبداللطیف بھٹائی کی تشریح پر ادبی نشست منعقد ہوئی، مختلف زبانوں میں داستان گوئی کی نشستوں میں عطیہ دائود، عامرہ عالم،سیمی زیدی عائشہ عمر، فواد خان، فاطمہ نعیم، علی ناصر آفریدی اور صائمہ اصغر ریاض نے گفتگو کی۔

 photo Pic_zps30f47466.jpg

سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن، ٹین ٹیٹو کلیکٹو اور آرٹ پرینرز فار چینج کے رنگا رنگ اسٹال بچوں کی توجہ کا مرکز رہے، کہانی کیسے لکھی جائے کی نشست شائمہ سید کی طرف سے شمسی نظام ،انوشہ ریاض نے منعقد کی، آصف سینن کی طرف سے موسیقی پر ورکشاپ منعقد کی گئی، عمرانہ مقصود کی طرف سے تخلیقی کہانیاں لکھنے، عذرا نسیم کی طرف سے آئی سی ٹی پر اور یوسف کیرائی اور شہروز حسین کی طرف سے جنوبی ایشیا کی موسیقی پر نشستیں منعقد ہوئیں، ادبی میلے میں اڑن طشتری کے چوتھے ایڈیشن جس کی ایڈیٹر عامرہ اسلم ہیںاور فریدہ مرزا کی سورج دی ٹائیگر کب کا اجرا ہوا، بچوں کیلیے رومانہ حسین کی 4 کتابوں کی رونمائی ہوئی،آرٹس کونسل کے اوپن ایئر گرائونڈ تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنے رہے،بول کہ لب آزاد ہیں تیرے پروگرام میں بچوں نے کھل کر باتیں کی،جمعے کو تقاریب کا اختتام شہزاد رائے کی گلوکاری سے ہوا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔