- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
بچوں کا ادبی میلہ شروع، رنگا رنگ تقریبات، نشستوں، ڈرامے اور موسیقی کا اہتمام
کراچی: بچوں کاگیارہواں ادبی میلہ آرٹس کونسل میں شروع ہو گیا، ادارہ تعلیم و آگہی کی بیلہ رضا جمیل میلے کی بانی اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید شریک بانی ہیں۔
میلہ اوپن سوسائٹی فائونڈیشنز، آرٹس کونسل،کراچی یوتھ انیشیٹیو، اور حبیب بینک کے تعاون سے جاری ہے، میلے کا آغاز بیلہ رضا جمیل نے کیا اس موقع پر امینہ سید، نرگس سلطانہ، احمد شاہ،مشہود رضوی،سیما کامل اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری،ایجوکیشن اینڈ لٹریری ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر فیض اللہ پیچو نے بھی خطاب کیا،جمعہ کو مطالعہ کی عادت کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ مختلف رنگا رنگ سرگرمیوں میں خالد انعم کے ساتھ موسیقی کی نشست ہوئی بچوں کو علی بابا اور چالیس چور،چلغوزے اور موزے تھیٹر ڈرامے ،ٹوفی ٹی وی کہانی ٹائم، سنگ اے سانگ اور پتلی تماشا دکھایا گیا، نصاب اور نصابی کتب موجودہ مسائل کیا ہیں کیا ان کا کوئی حل ہے ، مختلف طریقوں سے اوائل عمری میں مطالعے کو فروغ دینے جیسے عنوانات پر گفتگو کی گئی،21 صدی کے اسکولوں کے لیے شاہ عبداللطیف بھٹائی کی تشریح پر ادبی نشست منعقد ہوئی، مختلف زبانوں میں داستان گوئی کی نشستوں میں عطیہ دائود، عامرہ عالم،سیمی زیدی عائشہ عمر، فواد خان، فاطمہ نعیم، علی ناصر آفریدی اور صائمہ اصغر ریاض نے گفتگو کی۔
سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن، ٹین ٹیٹو کلیکٹو اور آرٹ پرینرز فار چینج کے رنگا رنگ اسٹال بچوں کی توجہ کا مرکز رہے، کہانی کیسے لکھی جائے کی نشست شائمہ سید کی طرف سے شمسی نظام ،انوشہ ریاض نے منعقد کی، آصف سینن کی طرف سے موسیقی پر ورکشاپ منعقد کی گئی، عمرانہ مقصود کی طرف سے تخلیقی کہانیاں لکھنے، عذرا نسیم کی طرف سے آئی سی ٹی پر اور یوسف کیرائی اور شہروز حسین کی طرف سے جنوبی ایشیا کی موسیقی پر نشستیں منعقد ہوئیں، ادبی میلے میں اڑن طشتری کے چوتھے ایڈیشن جس کی ایڈیٹر عامرہ اسلم ہیںاور فریدہ مرزا کی سورج دی ٹائیگر کب کا اجرا ہوا، بچوں کیلیے رومانہ حسین کی 4 کتابوں کی رونمائی ہوئی،آرٹس کونسل کے اوپن ایئر گرائونڈ تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنے رہے،بول کہ لب آزاد ہیں تیرے پروگرام میں بچوں نے کھل کر باتیں کی،جمعے کو تقاریب کا اختتام شہزاد رائے کی گلوکاری سے ہوا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔