روسی فوجیوں نے جنوبی یوکرین میں شہرکے مئیرکواغوا کرلیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 مارچ 2022
روسی فوجیوں کے گروپ نے تعاون نہ کرنے پرمئیرکواغواکیا:فوٹو:فائل

روسی فوجیوں کے گروپ نے تعاون نہ کرنے پرمئیرکواغواکیا:فوٹو:فائل

کیف: یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے جنوبی علاقے میں واقع شہرکے مئیرکواغواکرلیا ہے۔

یوکرین کی پارلیمنٹ کے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 روسی فوجیوں کے گروپ نے ملیتوپول شہرکے مئیرکواغوا کرلیا ہے کیونکہ انہوں نے دشمن کے ساتھ تعاون کرنے سے انکارکردیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مئیرکوشہرکے کرائسزز سینٹرسے اس وقت اغواکیا گیا جب ہواپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے۔یوکرین کے صدرنے مئیرکے اغوا کودشمن کی کمزوری اورناکامی قراردیتے ہوئے مئیرکوبہادراوریوکرین کی حفاظت کرنے والا قراردیا۔

یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ حملہ آورروسی فوجیوں کی جانب سے مئیرکا اغواعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔