شیخ رشید بھول رہے ہیں وہ ہمارے بزرگوں سے پیسے لیا کرتے تھے، مونس الہی

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 مارچ 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ق لیگ برہم ہوگئی، مونس الٰہی نے کہا ہے کہ شیخ رشید بھول رہے ہیں کہ وہ ہماری جماعت کے بزرگوں سے زمانہ طالب علمی میں پیسے لیا کرتے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے شیخ رشید کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ بھول رہے ہیں اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے آپ اپنی زمانہ طالب علمی میں پیسے لیا کرتے تھے۔

یہ پڑھیں : 5 سیٹوں والی جماعت وزارت اعلیٰ پنجاب کیلیے بلیک میل کر رہی ہے، شیخ رشید

قبل ازیں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی طرح نہیں کہ 5 سیٹوں پر صوبے کی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ق کا حکومتی اتحاد چھوڑنے کا قوی امکان

واضح رہے کہ تحریک انصاف مسلم لیگ (ق) کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگئی جس کے باعث ق لیگ کی جانب سے حکومتی اتحاد چھوڑنے کا قوی امکان ہے جس کا فیصلہ کل متوقع ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔