چاغی میں خطرناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 12 مارچ 2022
زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے (فوٹو، فائل)

زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے (فوٹو، فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چاغی میں ہونے والے ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چاغی کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے باعث دونوں گاڑیاں بری طرح سے متاثر ہوئیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو ادارے کے رضا کار جائے وقوع پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے دلبدین میں قائم شیخ فہد اسپتال منتقل کیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 13 افراد میں سے 5 جاں بحق ہوگئے، زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔