ٹانک میں پولیس کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 مارچ 2022
دھماکے میں ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا (فوٹو فائل)

دھماکے میں ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا (فوٹو فائل)

ٹانک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں سوار اہلکار معجزانہ طور پر معمولی زخمی ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹانک میں جنوبی وزیرستان روڈ پر بم دھماکا ہوا، جس میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق دھماکا پرانے کسٹم پمپ کے قریب سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ باقی تمام سوار اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور تحقیقاتی اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔