وینزویلا میں سیاسی بحران سنگین، مظاہرے میں گولی لگنے سے ملکہ حسن ہلاک

آئی این پی  ہفتہ 22 فروری 2014
ینیس کارمونا وینزویلا میں سوشل سائنسز کی طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی مشہورفیشن ماڈل تھیں۔
فوٹو: فائل

ینیس کارمونا وینزویلا میں سوشل سائنسز کی طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی مشہورفیشن ماڈل تھیں۔ فوٹو: فائل

کراکس: وینزویلا میں سیاسی بحران سنگین ہوگیا،حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے، ایسے ہی ایک مظاہرے میں شریک وینزویلا کی22سالہ ملکہ حسن جینیس کارمونا سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگئیں ۔

کارمونا کی ہلاکت کے بعدہنگامہ آرائی میں مزید شدت آگئی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 22 سالہ کارمونا کو گولی اس وقت لگی جب وہ فالنسیا شہر میں حکومت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی میں شریک تھیں، اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ریلی پر فائرنگ کی گئی،ایک گولی کارمونا کے سر میں لگی ۔جینیس کارمونا وینزویلا میں سوشل سائنسز کی طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی مشہورفیشن ماڈل تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔