بھائی کی شادی میں رقص، بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش پر شوہر گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 13 مارچ 2022
تھانہ ڈلوریام پولیس نے نامزد ملزمان ایف آئی آر امیر قادر اور شبیر کو 10 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا	فوٹوفائل

تھانہ ڈلوریام پولیس نے نامزد ملزمان ایف آئی آر امیر قادر اور شبیر کو 10 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا فوٹوفائل

پاکپتن  کے علاقے تھانہ ڈلوریام میں اپنی بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم خاوند امیر قادر کو رنج تھا کہ اس کی بیوی ساہی بی بی نے اپنے بھائی احمد سعید کی شادی پر ڈانس کیوں کیا۔ ملزم نے قینچی سے اپنی بیوی کے بال کاٹے اور ناک کاٹنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی کی ناک زخمی ہوگئی۔

تھانہ ڈلوریام پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان امیر قادر اور شبیر کو 10 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔