شمالی وزیرستان میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 22 فروری 2014
تینوں متاثرہ کیسز تحصیل میرانشاہ سے ر پورٹ ہوئے ہیں۔فوٹو:فائل

تینوں متاثرہ کیسز تحصیل میرانشاہ سے ر پورٹ ہوئے ہیں۔فوٹو:فائل

پشاور: قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان سے پولیو سے متاثرہ 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے ملک بھرمیں متاثرہ کیسز کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

تینوں متاثرہ کیسز تحصیل میرانشاہ سے ر پورٹ ہوئے ہیں جن میں گاؤں زالے خیل ماچس کے ایک 18 ماہ کے بچے سدیس ولد سیلان کے نمونے قومی ادارہ صحت کو بھیجے گئے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوسرا علاقہ دتہ خیل سعید آبادسے ایک سال 6 ماہ کی بچی فاطمہ ولد سیف الرحمن کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ شمالی وزیرستان میں طالبان کی جانب سے پولیو سے بچائوکے قطروں پرپابندی کے بعد ایک بڑی تعداد میں بچے پولیو ویکسین سے محروم ہیں جس کی وجہ سے رواں سال میں اب تک ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں 18 کا تعلق فاٹا جبکہ2 خیبر پختونخوا سے ہیں دیگرتینوں صوبوں سے کوئی کیس سامنے نہیں آسکا ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق تیسرامتاثرہ کیس علاقہ مرار گاؤں کھوجی خیل کے رہائشی ایک سالہ بچے خیرمداﷲ ولدامیراﷲ میں بھی پولیووائرس پی ون کی تصدیق ہوئی ہے۔مذکورہ بچے نے کسی قسم کی ڈوز حاصل نہیں کی تھی۔ذرائع کے مطابق پشاور سے بھی ایک مزیدکیس سامنے آیاہے تاہم اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔