ایکسائز پولیس کی کارروائی میں 29 کلو چرس برآمد، افغان باشندے سمیت 2 افراد گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 13 مارچ 2022
ملزم قیام الدین سے 12 کلو جب کہ دوسرے ملزم سے 17 کلو چرس برآمد ہوئی، ترجمان ایکسائز۔ فوٹو:فائل

ملزم قیام الدین سے 12 کلو جب کہ دوسرے ملزم سے 17 کلو چرس برآمد ہوئی، ترجمان ایکسائز۔ فوٹو:فائل

پشاور: تھانہ ایکسائز نے دو کارروائیوں میں 29 کلو  چرس برآمد کرکے  دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایکسائز پشاور کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور نے دو مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 29 کلو گرام چرس برآمد کرکے افغان باشندے سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایکسائز کا کہنا ہے کہ پہلی کاروائی خفیہ اطلاع پر گول چوک بطرف اسلام آباد روڈ پر کی گئی، جس میں گاڑی سے 12 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، جب کہ چرس اسمگل کرنے والے افغان باشندے ملزم قیام الدین کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری کارروائی ٹانک وانہ پر کی گئی، جہاں سے نامعلوم ملزم گرفتار کیا گیا۔ دونوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔