پولیس ٹریننگ سینٹر میں بھرتی کے لئے دوڑ کے دوران نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 13 مارچ 2022
ممرنے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام- فوٹو:فائل

ممرنے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام- فوٹو:فائل

کراچی: سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں دوڑ کے دوران 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں  بھرتی کے دوران دوڑتا نوجوان گر کر بے ہوش ہوگیا، جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مرنے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ بھرتی کے ٹیسٹ کے لئے دوڑ کے دوران پیش آیا، لاش سول اسپتال میں ہے، اور مرحوم کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔