بجلی چوری والے فیڈرز میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹے تک ہوگا، عابد شیر علی

آن لائن / اے پی پی  ہفتہ 22 فروری 2014
کنڈے مافیا نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے، ملک بھر میں سالانہ242 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے۔
فوٹو: فائل

کنڈے مافیا نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے، ملک بھر میں سالانہ242 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / ڈی جی خان: وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہا ہے کہ گرمیوں میں عام صارفین کی سہولت کے پیش نظربجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ6 سے 8 گھنٹے کردیا جائیگا۔

انھوں نے ایک بیان میں کہاگرمیوں میں عوام کو ریلیف دیاجائیگاتاہم بجلی چوری ہونے والے فیڈرزمیں لوڈشیڈنگ کادورانیہ20سے 22گھنٹے کردیاجائیگا۔انھوں نے ایک مرتبہ پھرخیبرپختونخواکے وزراء کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاخیبرپختونخواکے وزراء اورارکان اسمبلی بجلی چوروں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ اے پی پی کے مطابق عابد شیر علی نے ڈی جی خان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہاسستی بجلی کیلئے گڈو پاورپلانٹ قائم کیاجارہاہے جس کاافتتاح وزیراعظم نوازشریف کریں گے، یہ گیس سے چلنے والا747 میگاواٹ کامنصوبہ ہے، اس سے پیداہونے والی بجلی15جولائی تک سسٹم میں شامل ہوجائیگی جس میں سے243 میگا واٹ اسی ماہ مکمل ہوجائیگی،جام شورومیں660 میگاواٹ بجلی کامنصوبہ بنایاجارہاہے۔

کنڈے مافیا نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے، ملک بھر میں سالانہ242 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، سابقہ ادوارمیں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی تھی اب6 سے 8 گھنٹے رہ گئی ہے،لاڑکانہ میں95 فیصدلائن لاسز ہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں90 فیصدبجلی چوری ہو رہی ہے،بجلی چوروں کیخلاف قانون پاس ہوگیاجس کی سزادوسے تین سال اور10 سے 20 لاکھ جرمانہ ہوگا،میں آئندہ ماہ سکھرمیں بجلی چوری میں ملوث غنڈوں اور وڈیروںکے کنڈے خودجا کراتاروںگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔