عراق میں امریکن قونصلیٹ کے نزدیک سرحد پار سے راکٹ حملے

ویب ڈیسک  اتوار 13 مارچ 2022
امریکی اور اسرائیلی میڈیا نے میزائل حملوں کی ذمہ دار ایران پر عائد کردی (فوٹو : فائل)

امریکی اور اسرائیلی میڈیا نے میزائل حملوں کی ذمہ دار ایران پر عائد کردی (فوٹو : فائل)

 بغداد: عراق کے شہر اربل میں امریکن قونصلیٹ کے قریب متعدد قریب راکٹ حملے ہوئے ہیں جو سرحد پار سے فائر کیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آج اتوار کی صبح شمالی عراق کے شہر اربل میں متعدد راکٹ فائر کیے گئے ہیں جو کہ امریکن قونصلیٹ اور ٹیلی ویژن نیوز ایجنسی کے قریب گرے۔

کردستان ریجنل گورنمنٹ کے ترجمان لوک غفوری کے مطابق حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں جب کہ حملے سرحد پار سے کیے گئے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق شہر پر کم از کم 6 راکٹ حملے فائر کیے گئے۔

امریکی اور اسرائیلی میڈیا نے میزائل حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ یہ میزائل ایران کی سرحد سے فائر کیے گئے، تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے تصاویر پوسٹ کی جارہی ہیں اور حملوں کا الزام ایرانی حکومت پر عائد کیا جارہا ہے کہ میزائل ایرانی سرحد کی جانب سے کردستان کی طرف آئے تاہم امریکی یا عراقی حکومت نے ایران کو ابھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔