ن لیگ اور پیپلزپارٹی چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلی پنجاب بنانے پرمتفق

ویب ڈیسک  اتوار 13 مارچ 2022
ق لیگ، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی وفاق میں عدم اعتمام کی تحریک میں اپوزیشن کی حمایت کرے گی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

ق لیگ، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی وفاق میں عدم اعتمام کی تحریک میں اپوزیشن کی حمایت کرے گی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں وزیراعلی کا امیدوار نامزد کر دیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے، متعدد ارکان اپنی اپنی جماعتوں سے ناراضی کا اظہار کررہے ہیں، جب کہ ارکان کو اپنی حمایت میں لانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے روابط کی مہم تیز کررکھی ہے، پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے، جب کہ مسلم لیگ ق کی جانب سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا تھا، ابھی تک اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے پر متفق ہوگئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی کو اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں وزیراعلی کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے، اور اس کے بدلے حکومتی اتحادی ق لیگ، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی تینوں مشترکہ طور پر وفاق میں عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کی حمایت کرے گی۔ اس حوالے سے تینوں اتحادی جماعتیں کل آصف علی زرداری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔