اسد قیصر اپنے طرزِعمل اور بیانات کے باعث جانبدار ہوگئے ہیں، شہبازشریف

ویب ڈیسک  اتوار 13 مارچ 2022
اسد قیصر کا پی ٹی آئی کی حمایت کی طرف جھکاؤ واضح ہے جو ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے، شہباز شریف  (فائل فوٹو)

اسد قیصر کا پی ٹی آئی کی حمایت کی طرف جھکاؤ واضح ہے جو ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے، شہباز شریف (فائل فوٹو)

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے بیانات اور طرزِعمل سے جانبدار ہوگئے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر ایوان کا نگہبان و محافظ ہوتا ہے،  یہ منصب ان سے غیر جانبدار اور پارٹی وابستگی سے بالاتر رہنے کا متقاضی ہوتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے طرز عمل اور بیانات کے باعث جانبدار ہوگئے ہیں، ان کا پی ٹی آئی کی حمایت کی طرف جھکاؤ واضح ہے، اور یہ ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔