- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
گرفتار لیگی رہنما چوہدری تنویر دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رہنما چوہدری تنویر دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کے زیر حراست مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر کی طبیعبت خراب ہوگئی، اور انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔ چوہدری تنویر گزشتہ دو روز سے دل کے عارضے کی شکایت کر رہے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چوہدری تنویر کا جسمانی ریمانڈ منظور
ذرائع نے بتایا کہ چوہدری تنویر کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں داخل کر لیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر کے کچھ ٹیسٹ کئے جائیں گے اور ان ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ کیا جا سکے گا کہ انہیں مزید کب تک اسپتال رکھنا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چوہدری تنویر دبئی فرار کی کوشش میں گرفتار
واضح رہے کہ سابق لیگی ایم این اے چوہدری تنویر کی گرفتاری جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر اس وقت عمل میں آئی جب وہ ایک غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جارہے تھے، وہ بدعنوانی کے کیسز میں اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب تھے اور ان کا نام واچ لسٹ میں بھی ڈالا گیا تھا۔
آج چوہدری تنویر کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈیوٹی جج مجتبی الحسن کی عدالت میں پیش کیا، ان کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری تنویر کو دل کی تکلیف ہے اور انہیں طبی امداد کی ضرورت ہے، تاہم عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے طبی معائنہ کرنے، ادویات کی فراہمی اور اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔