کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری کے قریب پہنچ گیا

ویب ڈیسک  اتوار 13 مارچ 2022
پیر کو بھی موسم گرم اور خشک رہے گا (فوٹو، فائل)

پیر کو بھی موسم گرم اور خشک رہے گا (فوٹو، فائل)

 کراچی: شہرقائد میں آج گرمی کے دوران لو کے تھپیڑے چلے، پارہ 39 ڈگری سے تجاوز کرگیا، پیر کو بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں جاری گرمی کی لہر کے اثرات اتوار کو زیادہ شدت سے نمایاں رہے، تیز دھوپ کے ساتھ بلوچستان کی جانب سے گرم اور خشک ہواؤں کے سبب لو کے تھپیڑے چلے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب معتدل (صرف 14فیصد) رہنے کی وجہ سے گرمی کا احساس اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس نہیں کیا گیا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 21 ڈگری رہا، کل بھی شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے، دوپہر کے وقت شہر پر بلوچستان کی گرم و خشک ہوائیں اثر انداز ہو سکتی ہیں تاہم جلد ہی سمندر کی ہوائیں ابتدا میں جزوی اور بعد ازاں  مکمل طور پر بحال ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 مارچ سے شہر کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔