کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آگیا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 13 مارچ 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 کراچی: شہر قائد کی فضائیں پھر مضرصحت ہوگئیں،ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق اتوار کی دوپہر کراچی دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پررہا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار163 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی جبکہ لاہور کئی روز بعد آلودہ شہروں کی فہرست میں 157 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ 10 ویں نمبر پر رہا۔

آلودہ شہروں کی فہرست میں ریاض،سعودی عرب 197پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ کراکو، پولینڈ دوسرے جبکہ غریب، کروشیا تیسرے نمبر پررہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت،201 سے 300درجے تک آلودگی  انتہائی مضر صحت جبکہ 301  سےزائددرجہ ، خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔