وزیراعظم مذاکرات کی میز دوبارہ بچھائیں، منور حسن

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 22 فروری 2014
امریکی جنگ سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا جائے تو دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔ فوٹو: فائل

امریکی جنگ سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا جائے تو دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی طرح بمباری کی دھول میں بھی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

وزیراعظم امریکی وبھارتی دبائو کو مسترد اور طاقت کے استعمال کے مطالبوں کو نظرانداز کر کے مذاکرات کی میز دوبارہ بچھائیں، جو ذمے داری وزیراعظم کی ہے اسے وہی پورا کرسکتے ہیں کوئی اور نہیں، آپریشن تباہی کا راستہ ہے، وزیراعظم خود طالبان کے ساتھ میز پر بیٹھیں گے تو مسئلے کا حل نکل آئے گا، وہ دونوں کمیٹیوں کی بات سنیں اور قوم کو مایوسیوں کے حوالے کرنے کی بجائے امید کی کرن بنیں، میڈیا دونوں طرف کا موقف سامنے لائے۔ جامع مسجد منصورہ میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ حکومت آج امریکی جنگ سے لاتعلقی کا اعلان کر دے تو نہ صرف مذاکرات کامیاب ہو جائینگے بلکہ دہشت گردی کا بھی خاتمہ ہو جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔