یوکرین کے مفتی اعظم فوجی وردی پہن کر میدان جنگ میں آگئے

ویب ڈیسک  پير 14 مارچ 2022
مفتی سعید کی فوجی وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، فوٹو: فائل

مفتی سعید کی فوجی وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، فوٹو: فائل

کیف: یوکرین کے مفتی اعظم سعید اسماگیلوو اپنے وطن کے دفاع میں روس سے جنگ لڑنے کے لیے فوج میں شامل ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے مفتی اعظم نے صدر ولودو میر زیلنسکی کے عوام سے ملک چھوڑنے کے بجائے روس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے ہر ایک شہری کو باہر نکلنے کے مطالبے کو قبول کرتے ہوئے فوجی وردی پہن کر محاذ جنگ سنبھال لیا۔

Ukraine Grand mufti 1

عالم دین سعید اسماگیلوو نے مسلمان شہریوں سے بھی درخواست کی کہ اپنی سرزمین کی دفاع کے لیے باہر نکلیں اور فوج کے ہاتھ مضبوط کریں۔ روسی جارحیت کا جواب دینا ہم سب پر لازم ہے۔

Ukraine Grand mufti 2

یوکرین کے مفتی اعظم نے روسی صدر پوٹن کے جنگ کے فیصلے کی منظوری دینے والے مسلم مذہبی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے والوں نے ہماری ماؤں، بہنوں اور بچوں کے قتل کی منظوری دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔