لاہور اور ملتان ہائیکورٹ بارز کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 فروری 2014
انتخابات میں حامد خان گروپ کےصدارتی امیدوارشفقت چوہان اور عاصمہ جہانگیر گروپ کےصدارتی امیدوار چودھری نعیم کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے.  فوٹو؛فائل

انتخابات میں حامد خان گروپ کےصدارتی امیدوارشفقت چوہان اور عاصمہ جہانگیر گروپ کےصدارتی امیدوار چودھری نعیم کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے. فوٹو؛فائل

لاہور: ہائی کورٹ کے ملتان اور لاہور بارز کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لئے صبح 9 بجے شروع ہونےوالی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی جہاں 17 ہزار سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، انتخابات میں حامد خان گروپ کےصدارتی امیدوارشفقت چوہان اور عاصمہ جہانگیر گروپ کےصدارتی امیدوار چودھری نعیم کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب ہائی کورٹ بار ملتان میں پولنگ شام 4 بجےتک جاری رہی۔ صدارتی امیدواروں میں قمرالزمان بٹ اور اطہرحسن بخاری میں کانٹے کے مقابلےکی توقع کی جارہی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ بارز کے انتخابت کے موقع پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔