بھارتی میزائل سسٹم محفوظ اورقابل بھروسہ ہے،بھارتی وزیردفاع کا دعویٰ

ویب ڈیسک  منگل 15 مارچ 2022
بھارتی میزائل 9مارچ کوپاکستانی علاقے میں گرا تھا:فوٹو:فائل

بھارتی میزائل 9مارچ کوپاکستانی علاقے میں گرا تھا:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کا میزائل سسٹم مکمل طورپرمحفوظ اورقابل بھروسہ ہے۔

بھارتی میزائل پاکستانی علاقے میں گرنے کے واقعہ پرشرمندہ ہونے کے بجائے بھارت کا ہٹ دھرمی والا رویہ برقرارہے۔بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت کا میزائل سسٹم مکمل طورپرمحفوظ اورقابل اعتماد ہے۔

راج ناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ’غلطی سے میزائل پاکستان علاقے میں گرنے‘ کے واقعے کی اعلی سطح پرتحقیقات کی جارہی ہیں اورآپریٹنگ پروسیجرز پربھی نظرثانی کی جارہی ہے۔

بھارت کا میزائل 9مارچ کومیاں چنوں کے قریب گرا تھا جس سے پراپرٹی کونقصان پہنچا تھا۔بھارت کا کہنا تھا کہ میزائل غلطی سے فائرہوکرپاکستانی علاقے میں گرا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔