یورپی یونین نے روس کیخلاف پابندیوں کے نئے پیکج کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک  منگل 15 مارچ 2022
پابندیوں سے عاہم شہری بھی متاثر ہوں گے۔ فوٹو : اے ایف پی

پابندیوں سے عاہم شہری بھی متاثر ہوں گے۔ فوٹو : اے ایف پی

یورپی یونین کی صدارت کرنے والے ملک فرانس نے روس کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکج کی منظوری کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپنے بیان میں فرانس نے کہا کہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد پابندیوں کا فیصلہ کیا جو عام شہری اور اداروں سمیت روسی معیشت کے کئی شعبے کو متاثر کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاک نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کو ’’روس کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ ملک کی شق کے اطلاق کو معطل کرنے سے متعلق ایک اعلامیہ کی بھی منظوری دی ہے‘‘۔

یورپی یونین کے صدر کا کہنا ہے کہ بلاک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک سمیت معروف کثیر الجہتی مالیاتی اداروں میں روس کے رکنیت کے حقوق کو معطل کرنے کے لیے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے حالیہ پابندیاں روس کو یوکرین پر جنگ روکنے کے لیے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔