برطانیہ کا رواں ہفتے تمام کورونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 15 مارچ 2022
کورونا وبا کے بعد سے پہلی سفری پابندیاں ختم کی جارہی ہیں، فوٹو: فائل

کورونا وبا کے بعد سے پہلی سفری پابندیاں ختم کی جارہی ہیں، فوٹو: فائل

 لندن: برطانیہ نے جمعے سے تمام کورونا سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر تمام کورونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ پہلے ہی کافی پابندیاں ہٹالی گئی ہیں تاہم اب باقی ماندہ تمام سفری پابندیاں بھی ختم کردی جائیں گی۔ اگلے ماہ شہری ایسٹر آزادانہ طور پر منائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کورونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ سماج میں اس مہلک وائرس کے خلاف مزاحمت پیدا ہوجانے کے باعث کیا جا رہا ہے۔

ایسٹر تعطیلات برطانیہ میں مقبول تعطیلات ہیں جن میں سیاحت عروج پر ہوتی ہے اور دنیا بھر سے سیاح تعطیلات گزارنے آتے ہیں۔ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی انتظامات اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب برطانیہ میں کسی بھی قسم کی پابندی کے بغیر مسافر ملک میں داخل ہوسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔