40 ہزار شامیوں کا روس کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے اندراج

ویب ڈیسک  منگل 15 مارچ 2022
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

دمشق: شام میں 40,000 سے زائد شامیوں نے یوکرین کا سفر کرنے اور روس کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے رجسٹریشن کروادی ہے۔

شامی میڈیا نے سیریئن  آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (ایس او ایچ آر) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک جنگجوؤں کی روانگی کا عمل شروع نہیں ہوا ہے تاہم بھرتی کیے جانے والوں میں القطرجی ملیشیا کے ارکان شامل ہیں جنہوں نے یوکرین میں لڑنے کیلئے حامی بھری ہے۔ القطرجی وہ گروپ ہے جس پر امریکہ نے اسد حکومت اور داعش کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

آبزرویٹرری کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین بھیجے جانے ان ارکان کا معاوضہ $1,500 اور $2,500 کے درمیان تک ہوسکتا ہے اگرچہ ابھی تک کسی معاوضے کے اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مذکورہ بالا شامی بھرتیوں کو “ٹھگ” قرار دیا ہے جو غیر ملکی سرزمین میں لوگوں کو قتل کرنے کیلئے سفر کرتے ہیں تاہم یوکرین بھی غیر ملکی جنگجوؤں کی مدد لے رہا ہے جن میں سے کچھ مبینہ طور پر برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر مقامات سے ملک میں پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔