جاپان کا تیل کی اضافی پیداوار کیلئے عرب امارات پر دباؤ

ویب ڈیسک  منگل 15 مارچ 2022
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

 ٹوکیو: روس یوکرین جنگ میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے دوران جاپان نے متحدہ عرب امارات سے تیل کی سپلائی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کہا ہے۔

جاپانی نشریاتی ادارے کیوڈو نیوز نے رپورٹ کیا کہ ایک فون کال میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو بحیثیت تیل پیدا کرنے والے بڑے ملک کے “متحرک تعاون” کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں فریقوں نے عالمی خام تیل کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے یوکرین پر حملے کے بعد روسی توانائی کی سپلائی پر پابندی عائد کردی ہے جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اگرچہ تیل اور گیس کی کمی کے شکار جاپان نے روسی توانائی کی درآمدات نہیں روکیں تاہم اس نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور دیگر روسی حکام اور مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔