چترال میں برفانی تودے تلے دب کر چرواہا جاں بحق، مویشی محفوظ

ویب ڈیسک  منگل 15 مارچ 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے چترال میں برفانی تودہ گرنے سے چرواہا جاں بحق ہوگیا جبکہ مویشی بالکل محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چترال کے علاقے مم پھستی میں برف کا تودہ گرنے سے آراضی و درختوں کو نقصان پہنچا، تودہ گرنے کے وقت چرواہا مویشی پہاڑ پر چرا رہا تھا۔

تودا گرنے کی آواز سُن کر مویشی محفوظ مقام کی طرف بھاگ گئے جبکہ چرواہا برف تلے دب گیا، جس کو باہر نکالا گیا تو وہ جاں بحق ہوچکا تھا۔

مقامی حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والا چرواہا شادی شدہ، اکلوتے بیٹے کا باپ اور چترال کے بلند ترین سیاحتی گاؤں پھستی لوئر کا رہائشی تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔