منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 15 مارچ 2022
تینوں گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا (فوٹو، فائل)

تینوں گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا (فوٹو، فائل)

 راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے راولپنڈی کے موٹر وے انٹرچینج برہان پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور تین ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی نے برہان انٹرچینج کے قریب پشاور سے آنے والی مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو کارمیں سے  5 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی، اس دوران محمد بلال اور خالد محمود نامی ملزمان گرفتار ہوئے۔

ملزمان کی نشاندہی پر منشیات وصول کرنے والے اٹک کے رہائشی جاوید اقبال نامی ملزم  جو موٹر سائیکل پر سوار تھا کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔